ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اڑ ی حملے میں چوک پر بریگیڈ کمانڈر ہٹائے گئے ؟ فوج نے تردید کی 

اڑ ی حملے میں چوک پر بریگیڈ کمانڈر ہٹائے گئے ؟ فوج نے تردید کی 

Sat, 01 Oct 2016 18:32:15  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، یکم اکتوبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اڑ ی حملے میں سیکورٹی میں چوک پر بڑی کارروائی کی خبر کی فوج نے تردید کی ہے۔اڑ ی میں فوج کے 19جوانوں کی شہادت کے پیچھے بڑی چوک کے ذمہ دار مانے جا رہے فوج حکام پر کارروائی کی بات کی فوج نے تردید کی ہے اور اڑ ی بریگیڈ کے کمانڈر کو نہیں ہٹایا گیا ہے۔حالانکہ دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ بریگیڈیئر کے سو م شیکھر کو حساس بریگیڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی 28ماؤنٹین ڈویژن کے ایک افسر اڑ ی بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر عہدہ سنبھال رہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ جب تک کورٹ آف انکوائری پوری نہیں ہوتی ، تب تک وہ عہدے پر نہیں رہیں گے۔اڑ ی پر حملے کو سیکورٹی انتظام کے کافی نہ ہونے کو بھی وجہ سمجھا جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے ہی اڑ ی بریگیڈ کے کمانڈر کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس معاملہ پر تبصرہ طلب کرنے پر فوج کے حکام نے کوئی جواب نہیں دیا۔میڈیا کے مطابق اڑ ی میں جہاں پر کیمپ لگایا گیا وہاں پر سیکورٹی میں چوک ہوئی جس کی وجہ سے دہشت گرد اتنا بڑا حملہ کرنے اور 19فوجیوں کو موٹ کے گھاٹ اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔اڑ ی میں جہاں کیمپ تھا وہاں فوجیوں کی گشت ٹھیک سے نہیں کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے دہشت گرد کیمپ میں آگ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔حملے میں اب تک 20جوان شہید ہو چکے ہیں۔فوج کی تفتیش مکمل ہونے تک انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔


Share: